The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں اسلحے کی نمائش پر پابندی میں 90روز کی توسیع

کراچی : محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں اسلحے کی نمائش پر پابندی میں نوے روز کی توسیع کردی، ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس اور رینجرز کو سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.

کراچی میں بلدیاتی الیکشن میں امن و امان بحال رکھنے کی کوشش جاری ہے، محکمہ داخلہ سندھ نے اسلحے کے نمائش پر پابندی میں مزید نوے روزکی توسیع کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق چوبیس نومبر تک تھا، جو اب تیئس فروری تک ہوگا ،جس میں سیکیورٹی گارڈز وردی کے بغیر اسلحہ نہیں رکھ سکتے اور نہ ہی سیکیورٹی گارڈزکی گاڑیوں میں بھی اسلحہ رکھا جاسکتا۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ گاڑیوں میں پولیس لائٹس کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی اور پرائیویٹ گاڑیوں میں سیاہ شیشے اور فینسی نمبرپلیٹ کی اجازت نہیں ہوگی اور ساتھ ہی پرائیویٹ گاڑیوں میں پولیس سائرن کےاستعمال پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں