تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

’گھروں میں پانی آیا تو قتل کردوں گا‘ خیرپور میں ایک شخص اسلحہ لیکر نکل آیا

سندھ کے شہر خیرپور کے علاقے کنب میں پانی نکاسی کے دوران جھگڑا ہوگیا اور ایک شخص اسلحہ لے کر نکل آیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیرپور کے علاقے کنب میں سیلاب متاثرین پانی کی نکاسی کررہے تھے اس دوران ایک شخص کلاشنکوف لے کر نکلا اور متاثرین کو دھمکی دی کہ اگر ہمارے گھروں میں پانی آیا تو قتل کردوں گا۔

ذرائع کے مطابق وسان برادری کے وڈیرے نے متاثرین کو دھمکی اور ہوائی فائرنگ بھی کرتا رہا۔

سیلاب متاثرین نے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو وائرل ہوگئی لیکن تاحال پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

دوسری جانب سندھ میں حالیہ بارشوں کے بعد وبائی امراض پھیل گئے ہیں۔

یکم جولائی سے 2 ستمبر تک مریضوں کی رپورٹ محکمہ صحت کے ڈی جی نے حکام کو پیش کر دی جس کے مطابق دو ماہ کے دوران 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد جلدی امراض میں مبتلا مریضوں کا علاج کیا گیا۔

سندھ میں حالیہ بارشوں کے بعد وبائی امراض پھیل گئے

ڈی جی ہیلتھ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈائریا کے 1 لاکھ 34 ہزار مریض علاج کے لیے اسپتالوں اور میڈیکل کیمپوں میں رجسٹرڈ ہوئے، محکمہ صحت کے اسپتالوں میں مون سون کے دوران ملیریا کے 44 ہزار 832 مریض بھی رجسٹرڈ ہوئے۔

مون سون کے دوران پھیپھڑوں کے امراض اور سانس کی تکلیف میں مبتلا 1 لاکھ 19 ہزار 159 مریضوں کا علاج کیا گیا، مختلف بیماریوں کے ایک لاکھ 69 ہزار 815 مریض علاج کے لیے داخل ہوئے۔

Comments

- Advertisement -