پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

گھوٹکی میں سابق وزیر نے احتجاج کرنے والے نوجوان کو تھپڑ مار دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے شہر گھوٹکی میں سابق صوبائی وزیر عبدالباری پتافی نے احتجاج کرنے والے نوجوان کو تھپڑ مار دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گھوٹکی میں نوجوان نجی انرجی کمپنی کے خلاف احتجاج کررہے تھے اس دوران راستے سے گزرنے والے سابق صوبائی وزیر عبدالباری پتافی اور چیئرمین پیٹرولیم سوشل ڈیولپمنٹ کمیٹی عبدالباری پتافی کا قافلہ روک کر انہیں مطالبات بتانے کی کوشش کی۔

سابق صوبائی وزیر نے مطالبات سننے کے بجائے ویڈیو ریکارڈ کرنے والے نوجوان کو تھپڑ رسید کردیا۔

عبدالباری پتافی کے محافظوں نے احتجاج کرنے والے نوجوانوں کو ہٹایا جس کے بعد وہ وہاں سے روانہ ہوگئے۔

واقعے کے بعد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شاہنواز بصیر اور سندھ بار کونسل کے ایڈووکیٹ عبدالرزاق مہر نے ہنگامی پریس کانفرنس کی اور مقدمے درج کروانے کا اعلان کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں