The news is by your side.

Advertisement

سندھ میں کرونا ٹیسٹ کی مفت سہولت، مریضوں کی تعداد 14، 2 صحت یاب

کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے تصدیق کی ہے کہ صوبے میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 تک پہنچ گئی جبکہ 2 مریض صحت یاب ہوئے، صوبے میں وائرس کی تشخیص کا ٹیسٹ بالکل مفت کیا جارہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرونا وائرس کے 15 کیسز سامنے آئے تھے جن میں سے دو صحت یاب ہوگئے البتہ ایک روز قبل ہی سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے شخص میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ کیس رپورٹ ہونے کے بعد کرونا کیسز کی تعداد چودہ تک پہنچ گئی۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ بالکل مفت ہورہے ہیں، نجی اسپتالوں نے وائرس کی تشخیص کرنے والی کٹس درآمد کرلی ہیں، اگر صورت حال سے کسی نے فائدہ اٹھا کر پیسہ کمانے کی کوشش کی تو صوبائی حکومت اُسے نہیں چھوڑے گی۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس: پاکستان کے کن اسپتالوں میں ٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہے؟

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کرونا کی روک تھام کے حوالے سے بڑے اور اہم اقدامات کیے گئے، صوبے بھر کے شادی ہالز، سینیما گھر، مزارات، درگاہوں کو 3 ہفتوں کے لیے بند جبکہ مذہبی و سیاسی اجتماعات پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ مریضوں کو قرنطینہ کرنے کے لیے دو عمارتیں مختص کی گئی ہیں جن میں 1024 فلیٹس ہیں، یہاں بیک وقت 2048 افراد کو رکھنے کی گنجائش ہے، قرنطینہ سینٹر کے ایک کمرےمیں ایک شخص کو ہی رکھاجائےگا، اگر کسی شخص میں کرونا کی تصدیق ہوئی تو اُسے فوری آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا جائے گا ، کراچی کے مختلف اسپتالوں میں آئسولیشن سینٹرقائم کردیے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ’شہر کے مختلف مقامات پر 120 بستروں پر مشتمل آئسولیشن سینٹر بھی قائم کیا گیا جہاں 16 وینٹی لیٹر نصب کیے گئے،  سندھ حکومت نے گزشتہ تین روز میں میڈیا کا سہارا لیا، خبریں سامنے آنے کے بعد ہی وزیراعظم نے نیشنل سیکیورٹی کا اجلاس طلب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں کرونا وائرس سے متاثرہ پہلی مریضہ کا انکشاف، حالت تشویشناک

یاد رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے 30 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہیں جن میں سے ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں