اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

وفاق سے سندھ میں چلنے والے چند منصوبوں کے لیے فنڈز جاری، اہم منصوبے تاحال منتظر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وفاق نے صوبہ سندھ میں چلنے والے چند منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کر دیے، تاہم اہم منصوبے تاحال فنڈز کے اجرا کے منتظر ہیں۔

پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کی دستاویز کے مطابق وفاق نے سندھ میں چلنے والے متعدد منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کر دیے ہیں، سندھ میں وفاق کے 22 مختلف منصوبے چل رہے ہیں۔

دستاویز کے مطابق سندھ میں وفاق کے چلنے والے منصوبوں کے لیے رواں مالی سال کے لیے 78 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جن میں سے وفاق نے مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران صرف ایک ارب 14 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔

- Advertisement -

وفاق کی جانب سے سندھ کوسٹل ہائے وے کے لیے ایک ارب روپے جاری کر دیے گئے ہیں، اسٹون پیچنگ نادرن دادو کینال کے لیے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے کی رقم جاری کی گئی، ٹی ہیڈ اگانی اکیل بند کے لیے 2 کروڑ 70 لاکھ روپے جاری کیے گئے، اپ اسکیل گرین پاکستان پروگرام کے لیے 9 کروڑ 90 لاکھ جاری ہوئے۔

دوسری طرف سیلاب متاثرہ علاقوں میں مکانات کی تعمیر کے لیے تاحال رقم جاری نہیں ہو سکی، وفاق نے سندھ میں چھوٹے پانچ ڈیموں کی تعمیر کے لیے 5 ارب روپے میں سے کوئی رقم جاری نہیں کی، بیرونی امداد سے شروع ہونے والے منصوبوں میں بھی کوئی بڑی رقم بھی نہیں مل سکی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں