کراچی : سندھ حکومت نے صوبائی وزرا کو مزید قلم دان عطا کردیے اور سندھ پولیس افسران کے تقرری و تبادلے کردئیے گئے، علاوہ ازیں کئی ڈپٹی کمشنرز کو ان کے عہدوں سے ہٹادیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ کے وزراء کو مزید قلمدان سونپ دیئےگئے جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
حکم نامے میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ناصر شاہ کو محکمہ مذہبی امور کا قلمدان سونپ دیا گیا جبکہ سہیل انور سیال کو محکمہ معدنیات کا اضافی قلمدان دیا گیا، ممتاز جاکھرانی کو محکمہ بحالیات کا اضافی قلمدان دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں سردارشاہ کو محکمہ آرکائیو کا اضافی قلمدان دےدیا گیا،نوٹی فکیشن کے مطابق محمد علی ملکانی کو محکمہ ماحولیات اور ساحلی ترقی کا اضافی قلمدان اور معاون خصوصی ریحانہ لغاری کو خصوصی تعلیم کا اضافی قلمدان سونپا گیا ہے۔
سندھ پولیس میں کئے گئے تقرریوں اور تبادلوں میں سی ٹی ڈی کے ایس پی پرویز چانڈیو ڈی پی او نوشہرو فیروز تعینات کیے گئے ہیں، میر احمد شیخ ٹنڈومحمدخان کےایس پی آپریشن سی ٹی ڈی ون اور فیض اللہ کوریجو ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ ون جبکہ عدیل چانڈیو کو ایس ایس پی سٹی تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اعجازاحمد ڈی پی او ٹنڈومحمدخان، فداحسین جانوری ڈی پی اوکشمور، امداد علی شاہ ڈی پی اوسجاول، سمیع اللہ ڈی پی او کشمور، سرفراز نواز ڈپی او جیکب آباد، اور امین مگسی کو ڈپی اوتھرپارکر تعینات کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں سندھ حکومت میں اتتظامی امور کیلئے تبادلےاورتقرریاں کی گئیں ہیں جس میں کئی ڈپٹی کمشنرز کو ان کے عہدوں سے ہٹادیا گیا ہے۔
گزشتہ دنوں تعینات ڈپٹی کمشنرایسٹ اسد ضامن کا تبادلہ کرکے ان کو سیکریٹری سندھ ریونیوبو بورڈ تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنرحیدرآباد معتصم عباسی کا تبادلہ کرکے انہیں ڈپٹی سیکریٹری محکمہ داخلہ تعینات کیا گیا ہے۔
انورعلی شرکو ڈپٹی کمشنرحیدرآباد تعینات کردیا گیا، اس کے علاوہ ندیم احمد ابڑو ڈپٹی کمشنر کراچی ایسٹ تعینات کئے گئے ہیں۔