ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

سندھ حکومت کا آن لائن ایمبولینس سروسز شروع کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ حکومت نے آن لائن ایمبولینس سروسز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ، 23فروری کو منصوبے کا افتتاح کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرصحت سکندرمیندھرو کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے آن لائن ایمبولینس سروسز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، پہلےمرحلےمیں ٹھٹھہ، سجاول میں آن لائن ایمبولینس سروس کا آغاز ہوگا، منصوبے کو کشمور سے کراچی تک پھیلایا جائے گا۔

وزیرصحت نے کہا کہ 23 فروری کو منصوبے کا وزیراعلیٰ ہاؤس میں افتتاح کیا جائے گا، آن لائن ایمبولینس سروسز کا نمبر1036ہوگا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہر ضلع کے اسپتال میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا، کنٹرول روم کے لئے ٹاورز نصب کئے جارہے ہیں، ٹریکر کے ذریعے ایمبولینس کی نقل وحرکت پر نظر رکھی جائے گی۔

صوبائی وزیرصحت نے بتایا کہ 15 منٹ کے اندر ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ جائے گی۔

سیہون شریف دھماکے میں شہید افراد کی تعداد 90 ہوگئی، صوبائی وزیرصحت

سکندرمیندھرو نے کہا کہ سیہون شریف دھماکےکے مزید2زخمی دم توڑ گئے، سیہون شریف دھماکے میں شہید افراد کی تعداد 90 ہوگئی ہے،  دومیتوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے، دونوں میتوں کو ایدھی سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے، سانحہ سیہون کے زخمیوں کی تعداد351 تھی۔

انکا کہنا تھا کہ 299زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا، زخمی کراچی، حیدرآباد، نوابشاہ، جامشورو میں زیرِعلاج ہیں،  بچے سمیت 4زخمیوں کی حالت انتہائی نازک ہے، چاروں شدید زخمی ٹراما سینٹر سول اسپتال کراچی میں زیرِعلاج ہیں، جن افرادکی شناخت نہیں ہوسکی، انکا ڈی این اے کرایا جارہا ہے۔

صوبائی وزیرصحت نے کہا کہ جلد عبداللہ شاہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں مزید 50ڈاکٹربھرتی کئے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں