تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

سندھ حکومت کا کینسر کی شکار نائلہ جعفری کا علاج کروانے کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے کینسر کے مرض میں مبتلا اداکارہ نائلہ جعفری کی مالی معاونت کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر ثقافت سندھ سردار علی شاہ نے نائلہ جعفری کی مدد کی اپیل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کا علاج کروانے کا اعلان کیا۔

سردار علی شاہ نے کہا کہ محکمہ ثقافت اداکارہ نائلہ جعفری کے علاج کے لیے اقدامات کرے۔

اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے بھی حکومت سے اپیل کی تھی کہ وہ نائلہ جعفری کی مدد کرے اور اب سندھ حکومت نے نائلہ جعفری کی مدد کا اعلان کردیا۔

سندھ کے وزیر ثقافت سید سردار شاہ نے نائلہ جعفری کی ویڈیو شیئر کرنے والے اداکار و ٹی وی اسٹار فرقان صدیقی کی ٹوئٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سندھ حکومت اداکارہ کی تمام مالی معاونت کرے گی۔

سید سردار شاہ نے اداکارہ کی ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ محکمہ ثقافت نائلہ جعفری کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرے گا اور ساتھ ہی وزیر ثقافت نے فرقان صدیقی سے اداکارہ سے رابطے کرنے کے لیے فون نمبر اور دیگر ضروری معلومات بھی فراہم کرنے کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ اسپتال میں موجود ہیں اور بتا رہی ہیں کہ گزشتہ 6 سال سے وہ کینسر سے لڑ رہی ہیں، مالی پریشانی کی وجہ سے وہ دوسری کیمو تھراپی نہیں کراسکیں۔

انہوں نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ وہ اُن کے ڈراموں کو دوبارہ نشر کرے تاکہ کچھ مالی مدد مل سکے اور علاج میں آسانی ہوجائے، حکومت نے اگر یہ کام شروع کردیا تو اس سے سینئر فنکاروں کو مدد مل سکے گی۔

نائلہ جعفری نے ماں مجھے سلانا، دیسی گرلز ، تھوڑی سی خوشیاں جیسے قابلِ ذکر ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Comments

- Advertisement -