The news is by your side.

Advertisement

‘سندھ حکومت نے بجلی چوروں کی پشت پناہی کی’

اسلام آباد: وزارت توانائی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیزکوقانونی کام میں تعاون نہیں کیا۔

سندھ کے وزیر توانائی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزارت توانائی کے ترجمان نے کہا کہ سندھ حکومت نے مشترکہ ملکی مفادات کو سیاست کی نظر کیا، بجلی نہ تومفت بنتی ہےاور نہ ہی مفت تقسیم کی جا سکتی ہے۔

ترجمان وزارت توانائی نے کہا کہ سندھ حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیزکوقانونی کام میں تعاون نہیں کیا اور نہ ہی سندھ حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں میں تعاون کیا۔

ترجمان کے مطابق بعض کیسز میں سندھ حکومت نےبااثر افراد کے خلاف بجلی چوری پر پشت پناہی کی جب کہ بعض کیسزمیں سندھ حکومت انکےخلاف مقدمہ درج کرنےسےروکتی رہی۔

ترجمان نے بتایا کہ بجلی چوری کےنقصانات کی بنیاد پر ہی لوڈ مینجمنٹ کی جاتی ہے، لوڈمینجمنٹ پر کسی علاقے، رنگ، نسل یاقومیت کا عمل دخل نہیں ہمارے سسٹم میں وافر مقدار میں بجلی موجود ہے آج بھی دعوت دیتے ہیں بجلی چوری ختم،بلاتعطل بجلی حاصل کریں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں