The news is by your side.

Advertisement

سندھ حکومت نے کراچی کے 35بڑے نالوں کا بڑا حصہ صاف کردیا

کراچی : سندھ حکومت نے کراچی کے 35 بڑے نالوں کا بڑا حصہ صاف کردیا، عالمی بینک کے اشتراک سے سندھ حکومت بڑے نالوں اور دیگرپوائنٹس کی صفائی کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی کے 35بڑےنالوں کابڑا حصہ صاف کردیا، بڑےنالوں کےکئی پوائنٹس سے 2عشروں میں پہلی مرتبہ کچرا نکالا گیا ہے۔

عالمی بینک کے اشتراک سے سندھ حکومت35بڑے نالوں اور دیگرپوائنٹس کی صفائی کررہی ہے۔

ضلع وسطی کے6کلومیٹرطویل نالےسے1476کیوبک فٹ کچرانکالاجاچکاہے جبکہ قلندریہ نالےکی صفائی کا25فیصدکام مکمل ہوگیا ہے ، وہاں سے 14ہزار کیوبک فٹ کچرا نکالا گیا۔

ضلع شرقی کے7کلومیٹرطویل چکورہ نالے سے 60فیصد کچرا نکالا گیا جبکہ محمود آباد زہری نالہ کی صفائی کا کام 20فیصد باقی ہے ، زہری نالہ سے     3لاکھ83 ہزار کیوبک فٹ کچرا نکالا جا چکا ہے۔

صدرٹاؤن ریگل چوک پرکئی عشروں بعد نالےکی صفائی کی گئی، ناگن چورنگی شیرشاہ سوری روڈ پر 10سال بعد نالے سے ہزاروں ٹن کچرا نکالاگیا جبکہ ضلع کورنگی، ملیرغربی اورجنوبی اضلاع میں بھی سندھ حکومت کے تحت نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نالوں کی صفائی سےمتعلق رپورٹ پیش کردی گئی۔

خیال رہے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر بارشوں کے پیش نظر تمام لوکل باڈیز کو صوبے بھر میں الرٹ کردیا گیا ہے، وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی، ڈی ایم سیز، واٹر بورڈ ، واسا ،لوکل باڈیز عملےکومتحرک رکھیں، کراچی میں چھوٹے بڑے نالوں کی صفائی جاری ہے۔

ناصرحسین شاہ نے بارشوں کے پیش نظرایمرجنسی روم متحرک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے نئےاسپیل کےحوالےسےحکومت سندھ مکمل طورپرتیارہے، نالوں کی صفائی کاکام این ڈی ایم اے اورسندھ حکومت انجام دے رہے ہیں۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں