سندھ پولیس اصلاحات: پرانا انویسٹی گیشن نظام ختم کرنے کا فیصلہ -
The news is by your side.

Advertisement

سندھ پولیس اصلاحات: پرانا انویسٹی گیشن نظام ختم کرنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ پولیس میں اصلاحات لانے کے لیے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا، صوبے میں پرانا انویسٹی گیشن نظام ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے محکمۂ پولیس میں اصلاحات کے سلسلے میں بڑا فیصلہ کر لیا، تفتیش کا پرانا نظام ختم کر کے سندھ پولیس میں آپریشن اور انویسٹی گیشن کے شعبوں کو الگ الگ کرنے پر اتفاق ہو گیا۔

محکمۂ داخلہ سندھ نے منظوری کے لیے سمری وزیرِ اعلیٰ سندھ کو ارسال کر دی

صوبہ سندھ میں ضلعی سطح پر انویسٹی گیشن نظام رائج کیا جائے گا، ضلعی سطح پر انویسٹی گیشن کے لیے ایس ایس پی انویسٹی گیشن تعینات ہوگا، پولیس انویسٹی گیشن کا عملہ ایس ایس پی کے ماتحت کام کرے گا۔

پولیس اصلاحات کے مطابق ریجنلز سطح پر 6 انویسٹی گیشن رینجز قائم کی جائیں گی، ان ریجنز میں کراچی، حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص اور شہید بے نظیر آباد شامل ہیں۔


یہ بھی پڑھیں:  کراچی پولیس چیف کا لیاری مقابلے میں شریک پولیس ٹیم کیلئے 5 لاکھ روپےانعام کااعلان


سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ علاقائی سطح پر تفتیشی عمل کو صاف اور شفاف بنایا جائے گا، یاد رہے کہ یہ تفتیشی نظام پہلے صرف کراچی کے لیے رائج تھا۔

نئے انویسٹی گیشن نظام کے تحت نچلی سطح پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، محکمۂ داخلہ سندھ نے منظوری کے لیے سمری وزیرِ اعلیٰ سندھ کو ارسال کر دی، سمری کی منظوری کے بعد اصلاحات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں