تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

سندھ حکومت کا ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے مختلف سرکاری محکموں کیلیے گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی مالیت ڈیڑھ ارب روپے سے زائد ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے مختلف سرکاری محکموں کیلیے گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی مجموعی مالیت ڈیڑھ ارب روپے سے زائد ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ جن محکوں کیلیے گاڑیاں خریدی جائیں گی ان میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ، محکمہ خزانہ اور محکمہ ثقافت شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سندھ پولیس کے لیےموبائل سمیت 521 گاڑیاں خریدی جائیں گی جن کی مالیت 1.62 ارب روپے ہوگی۔

محکمہ جیل خانہ جات، پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ یونٹ کیلئے گاڑیاں خریدی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ گاڑیوں کی خریداری سے متعلق سمری آج سندھ کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیگی۔

Comments

- Advertisement -