ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

سندھ حکومت کا کفایت شعاری اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے توانائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کفایت شعاری اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت کفایت شعاری کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں سرکاری افسران کے فیول میں 50 فیصد کمی، 60 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کرنے کی ہدایت کی گئی اور آپریشنل وہیکلز، پولیس موبائل، ایمبولنسز، فائر بریگیڈ مستثنیٰ ہوگی۔

کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی اداروں کی گاڑیوں کے ایندھن میں بھی 50 فیصد کمی کی جائے گی، ایندھن کا غیرضروری استعمال روکنے کے لیے سرکاری گاڑیوں کا 60 فیصد حصہ فوری گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں: وزیراعظم کی کفایت شعاری پالیسی : یومِ پاکستان استقبالیہ تقریبات منسوخ کرنے کا اعلان

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئی محکمہ ہدایات کی خلاف ورزی کرے تو متعلقہ گاڑی تحویل میں لی جائے گی، سیکریٹری جی اے اور سیکریٹری ایکسائز پر مشتمل ایک مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

سرکاری دفاتر ہفتے میں چار دن معمول کے مطابق کھلیں گے، جمعے کو ورک فرام ہوم ہوگا، کمیٹی کی جانب سے حکومتی فیصؒے پر عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر کے اسکول 16 سے 31 مارچ تک بند رہیں گے، اسکولوں کے امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق ہوں گے انہیں ملتوی نہیں کیا جائے گا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر حکومت سندھ وسائل کا محتاط استعمال یقینی بنارہی ہے، فیصلوں کا مقصد عوامی خدمات کی فراہمی متاثر کیے بغیر توانائی کے استعمال میں کمی لانا ہے، تمام محکموں کو کفایت شعاری کے ان اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں