منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

سندھ حکومت کا ‘بینظیر ماہی گیر‘ کارڈ لانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے ’بینظیر ماہی گیر‘ کارڈ متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر فشریز اینڈ لائیو اسٹاک محمد علی ملکانی نے کہا کہ بینظیر ماہی گیر کارڈ لارہے ہیں، غریب ماہی گیروں کو ماہانہ بنیاد پر مالی مدد کی جائے گی۔

انہوں نے مریضوں، مالی مدد کے مستحق غریب ماہی گیروں میں ویلفیئر کے چیکس تقسیم کیے۔

محمد علی ملکانی نے کہا کہ فش مارکیٹوں کو یورپی یونین کے معیار کے عین مطابق بنائیں گے، پابندی ہٹنے پر ہماری مچھلی یورپ سمیت دنیا کے دیگر ملکوں میں ایکسپورٹ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے قیمتی زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا۔

یہ پڑھیں: بلاول بھٹو کا ماہی گیر خاتون کو چیئرپرسن فشریز بنانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بلاول بھٹو نے فشریز کیلئے ماہی گیر خاتون کو چیئرپرسن فشریز بنانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو فاطمہ مجید کی تعیناتی کا حکم دیا تھا۔

بلاول بھٹو نے اس اہم تعیناتی کے حوالے سے وزیراعلیٰ کو فاطمہ مجید سے ملاقات کی ہدایت کی تھی۔فاطمہ مجید کا تعلق ماہی گیر گھرانے سے ہے۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں