منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

سندھ حکومت نے ایم ڈی واٹر کو عہدے سے برطرف کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ حکومت نے ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان کو عہدے سے فارغ کرکے خالد محمود شیخ کو نیا ایم ڈی کا ایڈیشنل چارج دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے مختلف تقرریوں اور تبادلوں کے سلسلے میں اہم فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت واٹر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کی پوسٹ خالد محمود شیخ کے سپرد کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد محمود شیخ کے پاس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹ کےڈی جی کاعہدہ بھی ہے جبکہ انہیں واٹر کے ایم ڈی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ 19 کے خالد محمود شیخ کو گریڈ 20 کی پوسٹ پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 20 کے اسد اللہ خان ڈی ایم ڈی ٹریکینکل رہیں گے۔

سندھ حکومت کی جانب سے مذکورہ تقرریوں اور تبادلوں کا حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں