تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سندھ حکومت نے تاجروں کو ایک اور خوشخبری سنادی

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ جمعہ کو کاروبار بند نہیں ہوگا، این سی او سی کے فیصلوں پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین کا کہنا ہے کہ این سی او سی کے فیصلوں پر عملدرآمد کروایا جائے گا، تمام کاروبار مراکز ہفتے میں ایک دن بند رکھے جائیں گے، جمعہ کو کاروبار بند نہیں ہوگا، مارکیٹیں صبح 8 سے رات 8 بجے تک کھلیں گی۔

دوسری جانب کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا کہنا ہے کہ کل جمعہ کو کراچی کی مارکیٹیں اور دکانیں کھلی رہیں گی، تمام دکانیں اور مارکیٹ رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔

سندھ حکومت کے مشکور ہیں، صدر آل سٹی تاجر اتحاد

صدر آل سٹی تاجر اتحاد شرجیل گوپلانی نے سندھ حکومت کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ 8 بجے تک کاروبار کی اجازت دینے پر سندھ حکومت کے مشکور ہیں، تاجروں کے جائز مطالبات پر عملدرآمد سے تقویت ملے گی۔

مزید پڑھیں: تاجروں کی دھمکی، سندھ حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے

شرجیل گوپلانی نے کہا کہ کاروباری برادری ایس او پیز پر عمل کریں، عوام کاروباری علاقوں میں سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

آل سٹی تاجر اتحاد حماد پونا والا کا کہنا تھا کہ کاروباری اوقات 8 بجے تک کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں، حکومت سندھ نے ہفتہ وار 2 چھٹیاں ختم کرنے کا اعلان بھی خوش آئند ہے۔

Comments

- Advertisement -