اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

سندھ حکومت نے کفایت شعاری کے تحت 60 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(20 مارچ 2026): سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کفایت شعاری مہم کے تحت 60 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کر دی ہیں۔

سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت صوبے کے 47 سے زائد سرکاری محکموں کی 60 فیصد گاڑیاں گراؤنڈ کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے مطابق مجموعی طور پر 2837 گاڑیوں میں سے 1524 گاڑیاں گراؤنڈ کر دی گئی ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ان محکموں میں محکمہ صحت، خزانہ، اسکول ایجوکیشن، انرجی اور اینٹی کرپشن سمیت دیگر اہم شعبے شامل ہیں، جبکہ بعض محکموں میں گاڑیوں کی بندش کی شرح 65 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ انٹر پروونشل کوآرڈی نیشن کے محکمے کی تمام گاڑیاں گراؤنڈ کر دی گئی ہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ایندھن کے اخراجات میں نمایاں کمی اور توانائی کی کھپت کو قابو میں رکھنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ سرکاری وسائل کا بہتر اور شفاف استعمال یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس اقدام سے قومی خزانے کو ایندھن کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت ملکی مفاد میں اس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کر رہی ہے، تاہم ضرورت کے مطابق صرف اہم اور ہنگامی خدمات کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیاں سڑکوں پر موجود رہیں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں