سندھ حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے بھر میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق سندھ کے تمام سرکاری اور نجی اداروں میں عیدالفطر کی تعطیلات بدھ 10 اپریل سے ہفتہ 13 اپریل تک ہوں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت بھی عیدالفطر کے لیے 10 سے 13 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان کر چکی ہے۔
پاکستان میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔ محکمہ موسمیات اور ماہرین فلکیات نے منگل (کل) کو عید کا چاند نظر آنے اور ملک بھر میں عیدالفطر بدھ 10 اپریل کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔