The news is by your side.

Advertisement

‘سندھ حکومت عوام کی دشمن بن گئی، مستعفی ہو جائے’

کراچی: تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سندھ کے عوام کیلئےدشمن ثابت ہوچکی، سندھ حکومت اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرکے مستعفی ہو۔

ایک بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ چیف جسٹس کےریمارکس سندھ حکومت کی ناکامی کا سب سےبڑاثبوت ہے، سندھ حکومت اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرکے مستعفی ہو جائے۔

خرم شیرزمان نے کہا کہ سندھ حکومت اپنی کارکردگی کاجواب اب چیف جسٹس کودے، سندھ حکومت عوام کےپیسےسےمخصوص لوگوں کی پرورش کررہی ہےصوبائی حکومت سندھ کی عوام کیلئےدشمن ثابت ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کےدل میں عوام کی بجائےصرف فرزند زرداری کادرد ہے نیب پرچیخنےوالےپرچی چیئرمین چیف جسٹس کےریمارکس پر منہ کھولیں، سندھ حکومت کارکردگی بہترکرےیااس ہدایت سےسبق حاصل کرے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت عدالت کے سوا کوئی کام کرنےکیلئےتیار نہیں سندھ حکومت کی نااہلی،ناکامی کےقصےدنیابھرمیں گونج رہےہیں، چیف جسٹس سندھ کےنالائق حکمرانوں سےعوام کوریلیف دلاسکتےہیں چیف جسٹس کراچی سمیت صوبےبھرکی حالت پرنوٹس لیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں