The news is by your side.

Advertisement

سندھ حکومت منہ چھپانے کے قابل بھی نہیں رہی، فیصل واوڈا کی وزیراعلیٰ‌ سندھ پر تنقید

کراچی : وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مراد علی شاہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کا غیرذمہ دارانہ بیان تعصب کی لہر ہے، سندھ حکومت منہ چھپانے کے قابل نہیں رہی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے ایک بار پھر سندھ سرکار پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے انتہائی غیر سیاسی اور غیر جمہوری بیان دیا، کل ہی کہا تھا کہ اپوزیشن نورا کشتی کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت منہ چھپانے کے قابل بھی نہیں رہی، کل ہی کہا تھا کہ یہ خود بجٹ پاس کرائیں گے، آج تو یہ ماسک سے بھی منہ نہیں چھپاپا رہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کا غیر ذمہ دارانہ بیان تعصب کی لہر ہے، الیکشن ہارے، سینیٹ میں شکست اور بجٹ بھی پاس ہوگیا۔

انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پانچ سال پورے کرے گی اگلا وزیر اعظم بھی عمران خان ہوگا، پاکستان کا مقدر کامیابی اور اپوزیشن کا صرف شکست ہے۔

وفاقی وزیر آبی وسائل کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت اپنی کرپشن چھپانے کےلیے بچگانہ باتیں کررہی ہے، یہ گھبراگئے ہیں، سندھ کسی کی جاگیر نہیں پاکستان کا صوبہ ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں