ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

سندھ حکومت نے آٹے کی فی کلو قیمت میں کتنے روپے کا اضافہ کیا؟ نوٹیفکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے آٹے کی فی کلو قیمت میں 8 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

آٹے کی قیمت میں سندھ حکومت کی جانب سے بڑے اضافے کے بعد کمشنرکراچی نے نان اور چپاتی کی سرکاری قیمتیں مقررکر دی ہیں، کمشنر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان سے قبل چپاتی 100 گرام کی قیمت 14 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تندوری نان 120 گرام کی قیمت 18 روپے، 140 سے 150 گرام نان کی قیمت 21 روپے مقرر کی گئی ہے، 180 گرام تندوری نان کی قیمت 27 روپے مقرر ہوئی ہے۔

کمشنر کراچی نے آٹے کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کا اطلاق فوری ہوگا، آٹے کی ریٹیل قیمت 107 روپے فی کلو جبکہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 1070 روپے کا ہوگا۔

اس سے قبل کمشنر کراچی نے دسمبر 2025 میں آٹے کی قیمت 99 روپے فی کلو مقرر کی تھی، تاہم انتظامیہ کراچی میں آٹے کو سرکاری قیمت پر فروخت کرانے میں اکثر ناکام رہی ہے۔

اس وقت کراچی میں ریٹیل دکانوں پر ایک کلو آٹا 125 سے 135 روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ چکی کے آٹے کا ریٹ عوام سے 140 سے 160 روپے فی کلو وصول کیا جارہا ہے۔

’روٹی کی قیمت سستی ہوگی تو اس کا نقصان کسان کو اٹھانا پڑے گا‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں