بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

سرکاری ملازمتوں کے لیے نئی پالیسی متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے لیے پالیسی متعارف کرادی ، امیدواروں کو تعلیمی اسکور کی بنیاد پر اضافی 5 پوائنٹس دیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے عوامی شعبے کی ملازمتوں کے لیے نئی پالیسی متعارف کرائی ہے، جس کے تحت امیدواروں کی تعلیمی قابلیت کو امیدوار کے انتخاب میں اضافی وزن دیا جائے گا۔

پالیسی کے تحت گریڈ 5 سے گریڈ 15 تک کی تمام آسامیوں کے امیدواروں کو تعلیمی اسکور کی بنیاد پر اضافی 5 پوائنٹس دیے جائیں گے، بشرطیکہ امیدوار کی تعلیمی اسناد میں کم از کم 50 فیصد نمبر ہوں۔

مزید برآں، انٹرمیڈیٹ کی قابلیت والے امیدواروں کو ٹیسٹ میں اضافی 5 پوائنٹس دیے جائیں گے، جبکہ آئی بی اے سکھر کے امیدواروں کو بھی جانچ کے دوران 5 پوائنٹس کی ضمانت دی گئی ہے۔

یہ نظام تمام محکموں پر لاگو ہوگا، جس کی تصدیق سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ نے کی، اور سیکشن آفیسر فیضان قاضی نے نوٹیفیکیشن پر دستخط کیے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں