The news is by your side.

Advertisement

سندھ حکومت نے 30 ہزار مریضوں کوسنبھالنے کے انتظامات کر لیے، سعید غنی

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ حکومت نے ایسےانتظامات کرلیےہیں کہ 25 سے30ہزارمریضوں کوسنبھال سکیں اگر لوگ تعاون کریں گےتو کورونا جیسی وبا پر کنٹرول کر سکتےہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہےکہ لاک ڈاؤن کےبعد کورونا وائرس ختم ہو جائےگا، کورونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ روکنے، طبی اقدامات اور انتظامات کیلئےلاک ڈاؤن کیا جا رہا ہےتاکہ نمٹ سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ صحت مندہوں اور کورونا علامات اب تک ظاہر نہیں ہوئیں، گھر میں آئسولیشن میں ہوں اور ویڈیولنک پر کام کر رہا ہوں، فیملی اور ساتھ کام کرنےوالوں کےکورونا ٹیسٹ کرائے جومنفی آئےہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ 26 فروری کو ہمارے پاس کورونا وائرس کا پہلا مریض آیا تھا، 27فروری کوٹاسک فورس بنائی جس کی روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ ہورہی ہے، سندھ حکومت اس وقت کورونا وائرس پرکام کررہی ہے اورکچھ نہیں کررہی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت نےکوروناوائرس کےعلاوہ باقی سب کام چھوڑ دیئےہیں، ہم نےشروع سےسخت اقدامات کیےتاکہ کورونا کا پھیلاؤ روکا جا سکے، ملک بھرمیں جوبھی کورونا کیسز ہیں یہ ٹیسٹ کے بعدثابت ہوئے ہیں، سمجھتاہوں ملک میں کوروناکیسزکی تعدادحکومتی اعدادوشمارسےزیادہ ہے،غلطی یہ ہوئی بیرون ملک سےآنےوالوں کی شروع سےاسکریننگ نہیں کی۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں