تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15...

آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا...

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا

اسلام آباد : نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذالعمل ہوگیا،...

امریکا نے پاکستان میں من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی...

سندھ کے سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر

کراچی : سندھ حکومت نے سرکاری دفاتر کی بندش میں30اپریل تک توسیع کر دی ، نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام لازمی سروس محکموں پرپابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں سرکاری دفاتر کی بندش میں30اپریل تک توسیع کر دی گئی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام لازمی سروس محکموں پرپابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کے باعث ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتے کی توسیع کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد سندھ میں30اپریل تک لاک ڈاؤن میں توسیع کردی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کرکے فیکٹری اورانڈسٹری کے کام کرنے سے متعلق قواعد وضوابط واضح کردیئے تھے، نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی شہر اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی رہے گی، سندھ میں شاپنگ مالز اور سینماہالز مکمل بند رہیں گے جبکہ تمام تفریحی مقامات پر آمدورفت پر مکمل پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا اسٹیشنری اور کتابوں کی دکانیں کھلیں گی، لانڈری، درزی، حجام کی دکانیں مشروط طور پر کھولی جائیں گی، سیمنٹ ، کیمیکلز، فرٹیلائزرز کمپنیاں اپنا کام جاری رکھ سکیں گی جو بھی فیکٹریاں کھلیں گی ایس اوپیز پرسختی سے عمل کرنا ہوگا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کام کرنے والی جگہوں سے متعلق بھی ایس او پیز جاری کردئیے، فیکٹری اور انڈسٹری کس طرح کام کرسکیں گی،49کوریئر اور ڈلیوری کمپنی کو بھی کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں جمعہ کو 12 سے ساڑھے 3 بجے تک عوام کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہوگی، دکانيں صرف ساڑھے 3 سے ساڑھے 6 بجے تک کھولی جاسکیں گی۔

Comments