اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

ایم کیوایم چاہتی ہے کراچی وفاق کے حوالےکیا جائے تو قومی اسمبلی میں قرارداد لے آئے، ترجمان حکومت سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(28 جنوری 2026): ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم چاہتی ہے کراچی وفاق کے حوالےکیا جائے تو قومی اسمبلی میں قرارداد لے آئے۔

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے باخبر سویرا میں گفتگو میں کہا کہ ایم کیوایم رہنماؤں سے سیکیورٹی واپس لینے کی خبروں میں صداقت نہیں، وزیر اطلاعات سندھ نے بھی پریس کانفرنس کرکے اس بات کی تردید کی ہے، ایم کیوایم رہنما سیکیورٹی واپس لینے کی بات پر جھوٹ بول رہے ہیں، کسی کی بھی سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی،

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ پنجاب فرانزک لیب سے جس چیز کی مدد کی ضرورت تھی وہ مدد لی گئی، پنجاب فرانزک کی ٹیم معائنہ کررہی ہے، ایک صوبہ دوسرے صوبے سے مدد مانگتا ہے، گیارہ دن کے بعد وزیراعلٰی پنجاب کی مدد کی آفر پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

سعدیہ جاوید نے بتایا کہ سندھ فرانزک لیب کے قیام پر تیزی سے کام ہو رہا ہے، سندھ فرانزک لیب رواں سال کے اختتام تک آپریشنل ہو جائے گی، سانحہ گل پلازہ کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کی ضرورت ہوگی تو بنایا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار نہیں کیا لیکن بلیک میلنگ کے ذریعے جوڈیشل کمیشن نہیں بنے گا، ضروری نہیں اپوزیشن کی ہر فرمائش پوری کی جائے، ایم کیوایم نے سندھ اسمبلی میں کہا اجلاس نہیں چلنے دیں گے۔

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے رانا ثناء کا بیان نہیں سنا لیکن اگر ایم کیوایم چاہتی ہے کراچی وفاق کے حوالےکیا جائے تو قومی اسمبلی میں قرارداد لے آئے، ایم کیوایم سے سوال کرتی ہوں ہمیں بھی اس وقت شک تھا جب بلدیہ فیکٹری میں آگ لگائی گئی تھی، بلدیہ فیکٹری میں جب آگ لگی تھی تو اس وقت ایم کیوایم پر الزام تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں