ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

’سندھ آمد پر خوش آمدید، آپ کو ہر قسم کی سیاست کی اجازت ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (9 جنوری 2026): وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا کراچی پہنچنے پر سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر سعید غنی نے استقبال کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی چار روزہ دورہ سندھ کے لیے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جہاں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور کارکنوں نے استقبال کیا، وہیں سندھ حکومت کی نمائندگی بھی وہاں موجود تھی۔

بلاول بھٹو کی ہدایت پر صوبائی وزیر سعید غنی نے کراچی ایئرپورٹ پہنچ کر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا استقبال کیا۔

اس موقع پر انہوں نے سہیل آفریدی اور ان کے ساتھ آنے والے ارکان کو روایتی تحائف سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی۔

 

سعید غنی نے انہیں پارٹی چیئرمین کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ سندھ آمد پر آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ آپ کو ہر قسم کی سیاست کی اجازت ہے۔

دریں اثنا پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی کو کراچی میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کراچی پہنچ گئے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں