کراچی (8 جنوری 2026): پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے اپنی کارکردگی سے متعلق رپورٹ عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے اپنی کارکردگی کی رپورٹ عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے اور پہلی بار ایوان صدر میں کسی بھی صوبائی حکومت کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی۔
اس سلسلے میں 15 جنوری کو ایوان صدر اسلام آباد میں ’’سندھ وژن‘‘ کے نام سے تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس تقریب میں پی پی چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سندھ حکومت کی کارکردگی سفیروں کو پیش کریں گے۔
سندھ وژن تقریب میں صوبائی حکومت کے تمام محکموں کی کامیابیوں اور مستقبل کی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا جائے گا جب کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے امکانات، مالی نظم ونسق اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے اہداف پیش کیے جائیں گے۔
15 جنوری کو ایوان صدر میں منعقد ہونے والی سندھ وژن تقریب میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


