پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

ترجمان سندھ حکومت کا ایم کیوایم کے رہنماؤں کو جواب

اشتہار

حیرت انگیز

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی پر ایم کیو ایم کو ناراضی کی بجائے ہم سے اظہارِ تشکر کرنا چاہیے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے ایم کیوایم پاکستان کےرہنماؤں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نےکراچی کی ترقی کابیڑا اٹھایا ہے، کراچی کی ترقی پرایم کیوایم کوناراضگی کی بجائےہم سےاظہارتشکرکرناچاہیے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورنگی کے عوام پچھلے32سال سے ترقی سے محروم تھے، کورنگی میں صرف فشرمین چورنگی نہیں بلکہ طویل شاہراہ بھی بنائی۔

انہوں نے کہا کہ مردم شماری سے متعلق بلاول کے بیان پر اعتراض سمجھ سے بالاتر ہے ایم کیوایم پاکستان اگرمردم شماری پرسنجیدہ ہےتوبلاول بھٹوکاساتھ دے متحد ہوکرہی کراچی کی حقیقی مردم شماری کرائی جاسکتی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ آپ نے30سالوں میں کراچی میں کیاکیا؟ دنیا جانتی ہے، ایم کیوایم نےوفاقی حکومت کی اتحادی ہوکرکراچی کیلئےکیاکیا؟

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں