تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

سندھ حکومت، ٹیک ویلی اور گوگل کے مابین اہم معاہدہ پر دستخط

کراچی: سندھ حکومت، ٹیک ویلی اور گوگل کے مابین طلبا کو کورسز کروانے پر اہم معاہدہ طے پاگیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق معاہدے پر سندھ حکومت کی جانب سے سیکریٹری آئی ٹی اور سیکریٹری اسکول ایجوکیشن نے پر دستخط کئے جبکہ گوگل اورٹیک ویلی کی جانب سے عمرفاروق نے دستخط کیے۔

معاہدے کے تحت گوگل اور ٹیک ویلی سندھ میں اسکول طلبہ کو کمپیوٹر سائنس کے کورسز کروائیں گے، پہلے مرحلے میں سندھ کے 5 اسکولز میں 250 طلبا اور سو اساتذہ کو تربیت دی جائیگی۔

گوگل کے تحت صوبے میں مزید اسکولوں میں ڈیجیٹل کورسز کروائے جائیں گے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دیں گے، گوگل اور دیگر عالمی اداروں کے ساتھ مل کر اسکول ڈویلپمنٹ پر کام کریں گے اور سندھ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پر بوٹ کیمپ، سافٹ کورسز، اسکول ڈویلپمنٹ اور ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ گوگل کے ساتھ مل کر ٹیکنالوجی کے استعمال سے فلڈ مانیٹرنگ پر بھی کام کریں گے۔

Comments

- Advertisement -