اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

سندھ کی سرکاری جامعات نے وزیر اعظم سے 16 ارب روپے مانگ لیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ کی سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز نے صوبے کی جامعات کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف سے 16 ارب روپے مانگ لیے ہیں۔

بدھ کو 21 جامعات کے وائس چانسلرز نے ہنگامی اجلاس کے بعد وزیر اعظم کو اپنے دستخطوں سے لکھے گئے خط میں کہا کہ پبلک سیکٹر کی 29 جامعات سمیت پاکستان بھر کی صوبائی جامعات کو وفاقی حکومت کی گرانٹ روکے جانے پر انھیں شدید تشویش لاحق ہے۔

انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ذریعے سندھ کی جامعات کو 13 ارب روپے سے زیادہ فراہم کرتی ہے اور یہ رقم سندھ کی جامعات کے لیے 2018 کے بعد سے تقریباً منجمد ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ہمیں آپ کے وزیر اعظم بننے کے بعد امیدیں وابستہ تھیں کہ آپ کی قیادت میں حکومت جامعات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کو مستحکم کرنے اور معاونت فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے گی۔

خط میں کہا گیا کہ کسی دوسرے شعبے میں سرمایہ کاری کے مقابلے میں تعلیم میں سرمایہ کاری کا منافع زیادہ ہے، جن قوموں نے ترقی کی ہے یا جن کی ترقی ہوئی ہے انھوں نے تعلیم اور اعلیٰ تعلیم میں سرمایہ کاری کی ہے، چین، کوریا، ملائیشیا، بھارت اور خطے کے کئی دوسرے ممالک اس کی مثالیں ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے پاکستان میں مالیاتی بحران کے منظر نامے میں تعلیم خصوصاً اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم میں سرمایہ کاری کو بڑھانا دانش مندانہ فیصلہ ہوگا۔

+ posts

انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں