جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

سندھ حکومت اپنی ناکامی کا ملبہ وفاق پر ڈالنا چاہتی ہے، حلیم عادل شیخ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: تحریک انصاف کے سینئررہنما اور رکن صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اپنی ناکامی کا ملبہ وفاق پر ڈالنا چاہتی ہے، سندھ میں برساتوں سے زیادہ تباہی کا ذمہ دارمحکمہ آبپاشی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 12سال میں برائے نام کینالوں کی مرمت اور بھل صفائی کی گئی، محکمہ آبپاشی میں کرپشن کی وجہ سے آدھا سندھ ڈوبا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اپنی ناکامی کا ملبہ وفاق پرڈالنا چاہتی ہے، سندھ حکومت بجٹ ہونے کے باوجود وفاق پر الزامات لگاتی ہے، بلاول نے 8 دن سیلاب متاثرہ علاقوں میں گزارے لیکن مدد نہیں کی۔

- Advertisement -

رکن سندھ اسمبلی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلاول نے8 دن صرف وفاق پرالزامات لگانے میں گزار دیے، وفاق نے کرونا میں60 ارب روپے سندھ کے خاندانوں کو دیے۔

حالیہ دنوں سندھ کے شہر جامشورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا تھا کہ وفاق کی کوشش ہے فنڈ کسی کی جیب میں یا جعلی اکاؤنٹس میں نہ جائیں، وفاقی حکومت عوام کے لیے کام کررہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں