جمعہ, اگست 14, 2026
اشتہار

اگر کوئی جماعت ریاست اور اداروں کیخلاف بات کرے گی تو ایکشن ہوگا، ترجمان سندھ حکومت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(12 جنوری 2026): ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ اگر کوئی جماعت ریاست اور اداروں کیخلاف بات کرے گی تو ایکشن ہوگا۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا کہ سہیل آفریدی نے ایئرپورٹ سے شارع فیصل آتے ہی سندھ حکومت، صدر، بلاول بھٹو کیخلاف گفتگو کی۔

سندھ حکومت کی ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کیلئے این او سی مل گئی تھی، جناح گراؤنڈ میں لوگوں کی بڑی تعدادنہ ہونے کے باعث جلسہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈی سی کی جانب سے پی ٹی آئی کو جلسے کیلئے این او سی دیا گیا تھا لیکن پی ٹی آئی نے جو رویہ اختیار کیا وہ سب کے سامنے ہے، ریاست، اداروں کیخلاف نعرے بازی کرنے پر حکومت ایکشن میں آتی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یقین دہانی کرائی گئی تھی ریاست، اداروں کیخلاف کوئی بات نہیں کی جائے گی اور کل پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا گیا جس کے بعد پولیس نے ان کیخلاف ایکشن لیا، اگر کوئی جماعت ریاست اور اداروں کیخلاف بات کرے گی تو ایکشن ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں