پیر, جون 15, 2026
اشتہار

سندھ حکومت کا ہیوی ٹریفک سے متعلق بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (20 مئی 2026): کراچی میں سڑکوں پر دندناتے اور انسانی جانوں سے کھیلتے ہیوی ٹریفک سے متعلق سندھ حکومت نے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں سفری سہولتوں کی فراہمی سمیت ہیوی ٹریفک سے متعلق بھی اہم فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں کراچی میں آنے والے ٹرکوں، ٹریلرز، ہیوی لوڈنگ گاڑیوں کے لیے شہر سے باہر جدید ٹرمینل کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کراچی پورٹ کو ناردرن بائی پاس پر مجوزہ ہیوی وہیکلز ٹرمینل سے ملانے کے لیے خصوصی ٹریک بھی تعمیر کیا جائے گا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ٹرکوں، ٹریلرز اور ہیوی لوڈنگ گاڑیوں کا جدید ٹرمینل ناردرن بائی پاس پر تعمیر کیا جائے گا جب کہ کراچی پورٹ سے لے کر ناردرن بائی پاس تک ہیوی وہیکل ٹریک بھی بنایا جائے گا۔

کراچی: 3 ماہ میں ہیوی ٹریفک نے 75 شہری کچل ڈالے! حادثات کی وجہ سامنے آ گئی

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں