پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

سوشل میڈیا پر مہم کیخلاف سندھ حکومت کا ایف آئی اے کو خط

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم پر مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا۔

خط کے مطابق سندھ حکومت کے خلاف گمراہ کن آڈیو اور ویڈیو ٹیپ پھیلائی گئیں اور آڈیو ٹیپ میں صنعتکاروں و تاجروں سے رشوت طلبی کا الزام لگایا گیا۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ تاجر و صنعتکاروں نے بے بنیاد الزمات کی خود تردید کی،سندھ حکومت کےخلاف من گھڑت پروپیگنڈا مہم چلائی گئی،جعلی آڈیو اور پروپیگنڈا کا مقصد سندھ حکومت کو متزلزل کرنا اور عوامی خدمت سےروکناہے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب کے خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے صوبے کے عوام کی بلا امتیاز خدمت کی ہے،عوامی خدمت اور سندھ حکومت کے بارے میں عوامی مثبت رائے سے مخالفین خوف کا شکار ہیں۔

خط میں سندھ حکومت نے جعلی آڈیو وائرل کرنے والوں کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی آڈیو پھیلانے والوں کےخلاف ایکشن لیاجائے،کورونا وائرس سے ملک میں دو سے زائد اموات ہوچکی ہیں لیکن اسکے باوجود بعض عناصر سندھ حکومت کے اقدامات پر عملدرآمد نہ کرنے کے لئے تاجروں کو اُکسا رہے ہیں۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں