کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آج 6 شہریوں کو پلاٹ دینے کا اعلان کردیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ہمیں اللہ نے اس منصب پر بٹھایا ہے، جب تک اس منصب پر ہوں خدمت کا سفر جاری رکھوں گا۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی قومیت کا شخص ہو ان کا مقدمہ ہمیشہ لڑتا ہوں، سازشی عناصر بڑی باتیں کررہے ہیں لیکن گھبرانا نہیں ہے۔
یہ پڑھیں: کراچی کے مستقبل کے لیے بحث شروع ہوچکی ہے یہی میرا مقصد تھا، گورنر سندھ
کامران ٹیسوری نے کہا کہ ڈروں گا نہیں جب تک ہوں آئی تی سینٹر بند نہیں ہوگا، سازشیں ہوتی رہتی ہیں لیکن سازشیں کامیاب نہیں ہوتی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ سازشیں اس لیے ہورہی ہیں کہ یہاں سے ہونے والے کام بند ہوسکیں۔


