پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

گورنر سندھ نے وزیراعظم کو علیم خان اور ترین گروپ سے ہونے والی ملاقات سے متعلق آگاہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان کوعلیم خان اور ترین گروپ سے ہونے والی بات چیت سے متعلق آگاہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی ملاقات ہوئی، بنی گالہ میں ملاقات 35 منٹ جاری رہی۔

جس میں موجودہ سیاسی صورتحال، اپوزیشن جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد، لانگ مارچ، اتحادی جماعتؤں سے تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان کوعلیم خان سے ہونے والی اہم ملاقات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے جہانگیر ترین اور علیم خان کے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ علیم خان، جہانگیر ترین اور باقی دوست پارٹی کااثاثہ ہیں، کوئی ایسی مجبوری یادوری اتنی نہیں کہ قریب بھی نہیں آسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انشااللہ ٹھیک ہو جائیں گے سارے حالات، میں سمجھتا ہوں آج بیٹھ کر چیزوں کو ہینڈل کر لیں گے۔

گذشتہ روز لاہور میں علیم خان سے ملاقات کے بعد گورنر سندھ نے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ علیم خان میرےساتھ اور بھائی ہیں وہ آج بھی عمران خان کیساتھ ہیں جس پرخوشی ہے علیم خان، جہانگیرترین اور گروپ کے اپنے تحفظات ہیں ، پنجاب حکومت سےمتعلق تحفظات کا اظہار برملا کیا گیا۔

گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ ایسےتحفظات ہیں جوہماری حکومت کےفائدےمیں ہیں تحفظات ایسے ہیں جن کو دور کریں گے تو ہماری حکومت کاہی فائدہ ہوگا تحفظات وزیراعظم عمران خان کےسامنےپیش کروں گا امید ہے وزیراعظم عمران خان تحفظات کو دور کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں