تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

کراچی : تاجروں کے لیے خوش خبری، سندھ حکومت نے تمام مطالبات تسلیم کرلیے

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآباد میں جمعے کے روز مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کی صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ سے ملاقات ہوئی، جس میں کراچی اور حیدرآباد میں سیف ڈیز کم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

ناصرشاہ نے تاجروں کو جمعہ کےدن مارکیٹیں کھولنےکی اجازت دی اور اس حوالے سے پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو بھی آگاہ کردیا۔

تاجر ایکشن کمیٹی کے رہنما نے بتایا کہ ’جمعہ کو مارکیٹیں رات10 بجےتک کھلیں گی‘۔ناصر حسین شاہ نے کراچی ڈویژن کے کمشنر، ڈپٹی کمشنراورانتظامیہ کو  بھی ہدایت کی اور تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ جلد نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔

مذاکرات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ کل بروز جمعے کو معمول کے مطابق تجارتی مراکز اور بازار کھلیں گے جبکہ اتوار کو بند رہیں گے، ہوٹلوں کو رات بارہ بجے تک کھلی فضا میں بیٹھا کر کھانا کھلانے کی اجازت ہوگی۔

تاجر ایکشن کمیٹی کے رہنما نے بتایا کہ سندھ حکومت نے بازار رات 8 سے بڑھا کر 10 بجے تک کھولنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔

Comments

- Advertisement -