تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

تعلیمی ادارے منشیات سے پاک کرنے کیلیے جامع پالیسی بنانے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے تعلیمی ادارے منشیات سے پاک کرنے کے لیے جامع پالیسی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت اور اے این ایف نے مل کر منشیات کے خلاف کام کرنے پر اتفاق کیا ہے، پہلے مرحلے میں منشیات سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے دو سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔

منشیات استعمال کرنے والے نوجوان مختلف وارداتوں میں میں ملوث  ہیں، اجلاس میں بریفنگ

اجلاس میں بریفنگ دی گئی ہے منشیات کے زیادہ تر عادی افراد کی عمریں 15 سے 35 سال تک ہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ منشیات استعمال کرنے والے نوجوان مختلف وارداتوں میں میں ملوث ہیں، چیف سیکریٹری نے متاثرہ نوجوانوں کی بحالی کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ہیروئن، آئس، افیم، چرس کی تعلیمی اداروں میں سپلائی روکنے پر بھی غور کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -