سندھ حکومت نے 9 نومبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت کی طرف سے 9 نومبر بروز پیر کو یوم علامہ اقبال کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس روز سندھ حکومت کے ماتحت ادارے اور اسکول، کالجز بند رہیں گے۔
یوم اقبال کی تعطیل کے بعد اسکول اور دفاتر 10 نومبر بروز منگل کو کھلیں گے۔
اس سے قبل محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے یومِ اقبال کے موقع پر صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں پیر 9 نومبر 2026 کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ پڑھیں: ایک ساتھ تین چھٹیاں، طلبا کے لیے بڑا اعلان
جاری کردہ باضابطہ نوٹیفیکیشن کے مطابق، محکمہ کے انتظامی کنٹرول میں چلنے والے تمام تعلیمی ادارے 9 نومبر پیر کے روز بند رہیں گے اور تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
یہ اعلان وفاقی حکومت کے اس فیصلے کے تسلسل میں کیا گیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں 9 نومبر کو عام تعطیل ہوگی۔ کابینہ ڈویژن نے پہلے ہی 19 جنوری 2026 کو جاری کردہ اپنی سالانہ تعطیلات کی فہرست میں یومِ اقبال کو شامل کیا تھا۔


