The news is by your side.

Advertisement

یومِ آزادی، سندھ حکومت کا بھی کشمیر یکجہتی ریلی نکالنے کا اعلان

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہم سب متحد ہیں اور آپسی رنجشیں بھلا کر دنیا کو پیغام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیرسےمتعلق ہم سب متحدہیں، مسئلہ کشمیرپرذاتی رنجشیں بھلاکردنیاکومتحدہونےکاپیغام دیں اور  14اگست کا دن کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کےطورپرمنائیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یوم آزادی پرسندھ حکومت کی جانب سےریلی نکالی جائےگی، آصف زرداری جو کچھ بولتے وہ سوچ سمجھ کرکہتےہیں، بلاول بھٹوکی گرفتاری کا بہت دنوں سےسن رہے ہیں، سی سی آئی کااجلاس ابھی تک نہیں بلایاگیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں ریکارڈبارش ہوئی،صورتحال کی خود نگرانی کررہا ہوں، عوام نے خود دیکھا کہ بارشوں کےدوران سڑکوں پرنکل کرکام کیا، کچھ لوگ مستعفی ہونےکی تجویزدےرہےتھےمگر ان کےمنہ بندہیں۔

مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا کہ بارش رکنےکے6سے7گھنٹےبعدشاہراہوں سےپانی کی نکاسی کردی گئی تھی، حیدرآبادبہتر کام کرنےپرایم کیوایم پاکستان نےبھی تعریف کی۔

یاد رہے کہ رواں سال پاکستان چودہ اگست کو کشمیریوں سے یکجہتی کا دن منائے گا علاوہ ازیں حکومت نے پندرہ اگست کو یوم سیاہ منانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں