تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سندھ حکومت کا کل عام تعطیل کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں موسلادھار بارشوں کے باعث کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراطلاعات شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبے بھر میں شدید بارشوں کے باعث سندھ حکومت نے کل کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نجی شعبے سے درخواست ہے کل اپنے دفاتر اور فیکٹریاں بند رکھیں۔

دوسری جانب جامعہ کراچی میں کل ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیےگئے، ترجمان جامعہ کراچی کا کہنا ہے کہ ملتوی پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سڑکیں زیر آب آگئی ہیں اور نظام زندگی بری طرح متاثر ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ہونیوالی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں، جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 86.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ صدر اور گلشن حدید میں 62، مسرور بیس پر 54.5، کیماڑی میں 54 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Comments

- Advertisement -