اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

سندھ حکومت کے اجلاسوں میں اسمارٹ فونز لانے پر پابندی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے اعلیٰ سطح کے اجلاسوں میں اسمارٹ فونز لانے پر پابندی عائد کردی، وزرا، مشیران و افسران کو فون باہر رکھ کر اجلاسوں میں شرکت کرنا ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اعلیٰ سطح کے سرکاری اجلاسوں میں اسمارٹ فونز لانے پر پابندی عائدکردی ہے۔

ذرائع کےمطابق ایپکس کمیٹی و دیگر اہم اجلاسوں میں شرکت کرنے والے وزرا و افسران کو اجلاس میں اسمارٹ فون نہ لانےکی ہدایت کردی گئی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ پابندی کا مقصد سائبر سیکیورٹی خدشات پر قابو پانا ہے، دوران اجلاس ایسی گفتگو بھی ہوتی ہے جس کی آڈیو یا ویڈیو منظر عام پر آنا سندھ حکومت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

پابندی کے فیصلے کے بعد اب سندھ کابینہ کے اراکین، مشیران، معاون خصوصی، بیوروکریٹس، رینجرز، پولیس، انٹیلی جنس اداروں سمیت دیگر خفیہ اداروں سمیت دیگر سرکاری اداروں کے افسران اجلاسوں میں اپنا اسمارٹ فون اجلاس کے ہال سے باہر جمع کراکے شرکت کرنے پر مجبور ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں