The news is by your side.

Advertisement

سندھ حکومت کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے، خرم شیر زمان

کراچی: تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ شہر کی صفائی کے لیے پچھلے دس سال سے آوازیں اٹھا رہے ہیں مگر مسئلہ ابھی تک حل نہ ہوا، سندھ حکومت شہر کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی خصوصی ٹرانمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے خرشیر زمان کا کہنا تھا کہ شہر کی صفائی کیلئےپچھلے دس ،11سال سے آواز اٹھارہے ہیں، کراچی کے سیوریج کا پانی سمندر میں جارہا ہے، شہر گندگی کا ڈھیر بن گیا مگر کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کراچی میں بارشیں 50سے60ملی میٹرہوئیں، شہر کے نالوں میں کچرے کا ڈھیر لگا ہوا ہے،صدر کا پورا علاقہ بھی  سیوریج کے پانی میں ڈوبا ہوا ہے، بدقسمتی سے پیپلزپارٹی کی نیت ٹھیک نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: کچرا اٹھانے کی ذمہ داری ڈی ایم سی کی ہے، سعید غنی

اُن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے، جو اختیارات میئر کےپاس ہونے چاہئیں وہ وزیراعلیٰ کے پاس ہیں، شہر کی ابترصورتحال دیکھ کر وزیراعظم نے علی زیدی کو صفائی مہم کی ہدایت کی، ہم سندھ کے عوام کو پیپلزپارٹی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔

اے آر وائی کی خصوصی ٹرانمیشن میں وزیربلدیات اور کراچی کے سابق ناظم مصطفیٰ کمال نے بھی شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مکمل پروگرام کی ویڈیو

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں