بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

مارکیٹیں ، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کی جلدی بندش کے بعد سندھ حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ حکومت نے رات 9 بجے شہر بھر کے بل بورڈز اور سائن بورڈز کی بجلی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے مارکیٹیں ، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس جلدی بند کرنے اعلان کے بعد رات 9بجے شہر بھر کے بل بورڈز اور سائن بورڈز کی بجلی بند کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا کہ رات 9 بجے تمام بل بورڈز اور سائن بورڈز کی بجلی بند کردی جائے گی۔

- Advertisement -

یاد رہے سندھ حکومت نے توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے کراچی سمیت سندھ بھر میں بازار رات نوبجے بندکرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں : سندھ حکومت کا مارکیٹیں ، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس بند کرنے کے حوالے سے بڑا اعلان

محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ ایک سوچوالیس کے تحت پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز اور تقریبات رات ساڑھے دس بجے تک جاری رکھ سکتے ہیں جبکہ ریسٹورنٹس، کیفے اور کافی شاپس رات گیارہ بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔

فیصلہ ایک ماہ کیلئے کیا گیا ہے جبکہ نئے کاروباری اوقات کار کا اطلاق آج سے ہی ہوگا تاہم میڈیکل اسٹورز، پٹرول اور سی این جی پمپس کا اس پر اطلاق نہیں ہوگا۔3

بیکریز اور دودھ کی دکانیں بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی، خلاف ورزی کرنے پر مقامی تھانیدار کو کارروائی کا اختیار دے دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں