کراچی : سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی پر یوٹرن لیتے ہوئے روزانہ تدریسی اوقات میں ایک گھنٹے کا اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں ہفتے کے روز ہفتہ وار تعطیل کا فیصلہ کر لیا۔
فیصلے کے تحت اسکولوں میں ہفتے کی چھٹی کے نقصان کو پورا کرنے اور تعلیمی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں جاری رکھنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر تدریسی اوقات میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا تھا کہ ہفتے کے روز اسکولوں میں چھٹی کا یہ فیصلہ سندھ حکومت کے جاری کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور انرجی وسائل کی بچت کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
تاکہ تعلیمی معیار پر اثر انداز ہوئے بغیر حکومتی پالیسی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔
مزید پڑھیں : اب ہفتے کی چھٹی نہیں ہوگی! یکم اگست سے تعلیمی اداروں کے لیے نیا شیڈول آگیا
یاد رہے سندھ حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات کے اختتام پر یکم اگست سے تمام اسکولوں میں ہفتے کے روز کی چھٹی ختم کر دی تھی اور اسکولوں کو ہفتے میں 6 روز تدریس جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
اُس وقت جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس کا اطلاق صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر ہونا تھا۔
School hours increased by one hour
تاہم اب صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس حوالے سے نئی وضاحت جاری کی۔
سید سردار علی شاہ کا کہنا تھا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جاری اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری اسکول یکم اگست 2026 سے ہفتے میں 6 دن تدریسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔


