جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

کیا جمعۃ الوداع کو عام تعطیل ہوگی ؟ بڑا اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : حکومت سندھ نے جمعۃ الوداع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا اور کہا کراچی کی ایک شاہراہ کو آیت اللہ خامنہ ای کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ سندھ نے رمضان المبارک کے آخری جمعے یعنی جمعتہ الوداع کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے صوبائی وزیرِ بلدیات ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کراچی کی ایک اہم شاہراہ کو ایران کے رہبرِ معظم آیت اللہ خامنہ ای کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام عالمی سطح پر ان کی خدمات کے اعتراف میں کیا جا رہا ہے۔

ریلیوں اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں شارع فیصل پر کسی بھی قسم کی ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، کیونکہ اس سے ٹریفک کی روانی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے تمام شیعہ تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ یومِ القدس کی ریلیاں اپنے طے شدہ روایتی راستوں پر ہی نکالیں تاکہ امن و امان اور نظم و ضبط برقرار رہے۔

Dollar and Other Currency Rates Today in Pakistan

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں