منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

’فوج کی عدم دستیابی پر بلدیاتی الیکشن ملتوی کیے جائیں‘؛ سندھ حکومت کی تجویز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کی زیرِ صدارت کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کا احوال سامنے آگیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ سندھ حکومت نے الیکشن کے انعقاد پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے ساتھ فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کر دیا اور تجویز دی کہ فوج کی تعیناتی ممکن نہ ہو تو انتخابات ملتوی کیے جائیں۔

اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے ماحول ساز گار نہیں ہے، سیاسی کشیدگی اور سکیورٹی صورتِ حال صرف پولیس کنٹرول نہیں کر سکتی۔

آئی جی سندھ نے مطالبہ کیا کہ پولیس کے ساتھ فوج تعینات کی جائے یا پھر الیکشن ملتوی کیے جائیں۔

اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی الیکشن کمیشن کو خدشات سے آگاہ کیا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن اسلام آباد کو تمام تر صورتِ حال سے آگاہ کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ 2 مرتبہ پہلے بھی مختلف وجوہات پر الیکشن ملتوی ہو چکے ہیں، عدالتی احکامات میں ہم آئینی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں، خدشات رپورٹ کی صورت میں الیکشن کمیشن کو بھجوا دوں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں