پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

صدر کوآپریٹو مارکیٹ میں آگ لگنے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ حکومت نے صدر کوآپریٹو مارکیٹ میں آگ لگنے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی 15 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے علاقے کوآپریٹو مارکیٹ میں آگ لگنے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

صوبائی وزیراکرام اللہ دھاریجو کی ہدایت پرکمیٹی تشکیل دی گئی ہے، کمیٹی 15 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

- Advertisement -

صوبائی وزیراکرام اللہ دھاریجوکا کہنا ہے کہ آگ لگنےکے واقعات کی روک تھام ضروری ہے، گنجان مارکیٹوں میں بجلی کےتاروں کومحفوظ کیا جائے۔

یاد رہے کراچی کےعلاقے صدر کی کوآپریٹومارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے ،فائربریگیڈ کا عملہ کئی گھنٹوں بعد آگ بجھانےمیں کامیاب ہوا۔

آگ سےدرجنوں دکانیں متاثر ہوئیں اور لاکھوں کا کپڑا اور دیگر سامان راکھ بن گیا، پاک بحریہ کے فائرٹینڈرزاور عملے نے آگ پرقابو پانے میں فائربریگیڈ کی معاونت کی۔

دکانداروں کے مطابق دو سو سے زائد دکانیں متاثر ہوئی اور کروڑوں روپےمالیت کا کپڑا اور دیگر قیمتی سامان خاکستر ہوگیا، آتشزدگی کےدوران فائر فائٹر سکندر جھلس کرزخمی ہوا جبکہ دوسرا فائر فائٹر انعام دھویں کی وجہ سے بے ہوش ہوا، جنہیں فوری طور پرسول اسپتال منتقل کیاگیا۔

مارکیٹ میں اس وقت بھی کولنگ کا عمل جاری ہے اور عبداللہ ہارون روڈ کو ٹریفک کےلئے بند رکھا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں