بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

کراچی میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی، سندھ حکومت نے تیاریاں مکمل کرلیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر تیاریاں مکمل کرلی گئیں اور بلدیاتی اداروں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے مون سون بارشوں کےدوران عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے مکمل تیاریاں کرلیں۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے 24 گھنٹے موجودگی لازمی قرار دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنرز اور بلدیاتی چیئرمینوں کو بارش کا پانی فوری نکالنے کے انتظامات کی ہدایت دی گئی اور نشیبی علاقوں میں ڈی واٹرنگ پمپس کی دستیابی یقینی بنانے کے اقدامات کر لیے گئے۔

،سینئرصوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں 59 خطرناک عمارتوں کی نشاندہی اور 10 عمارتوں کو قومی ورثہ قرار دیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی تکنیکی کمیٹی شہر بھر میں عمارتوں کا سروے کر رہی ہے، اب تک 41 انتہائی خطرناک عمارتوں کو خالی کروا کے سیل کیا جا چکا ہے۔

مون سون کی بارشوں کے پیش نظر ایس بی سی اےمیں 24 گھنٹے فعال رین ایمرجنسی سینٹرفعال ہے، حکومت سندھ عوام کی سلامتی کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مون سون کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، شہری خطرناک عمارتیں فوری طور خالی کریں اور حکام کیساتھ تعاون کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں