تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے انکار، پی پی حکومت بڑی مشکل میں پھنس گئی

کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد نہ کرانے پر ازخود نوٹس کی روزانہ سماعت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے از خود نوٹس لیا، جس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی۔

ترجمان کے مطابق ازخود نوٹس کی پہلی سماعت 7 ستمبر کو الیکشن کمیشن کے دفتر میں کی جائے گی، چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری بلدیاتی حکومت اور ایڈوکیٹ جنرل کو طلبی کے نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا بلدیاتی انتخابات کیلئے ٹائم فریم دینے سے انکار

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات کیلئے درخواست جمع

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل آف پاکستان سے معاونت بھی طلب کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے مردم شماری کے اعداد و شمار پر اعتراض کرتے ہوئے فوری بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے انکار کیا اور  پارلیمنٹ کے فیصلہ تک بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سے معذرت کرتے ہوئے اسے ناممکن قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ سندھ میں بلدیاتی اداروں کی مدت 30اگست 2020 کو مکمل ہوچکی ہے، جس کے بعد سے انتظام ایڈمنسٹریٹر اور کشمنر سسٹم کے تحت چلایا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -